مدرسہ عزیزیہ بہار شریف میں وسطانیہ امتحان پر سکون ماحول میں جاری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -18 JUNE

بہار سریف (محمد دانش)بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی جانب سے پورے بہار کے ملحقہ مدارس میں درجہ وسطانیہ کے امتحانات مورخہ 17 جون 2023سے لئے جا رہے ہیں جو 21جون 2023 تک لئے جائینگے مذکورہ باتیں محمد شاکر قاسمی انچارج پرنسپل مدرسہ عزیزیہ بہار شریف نے بتا تے ہوئے کہاکہ تمام ملحقہ مدارس کو مرکز امتحان بنایا گیا ہے جناب عبدالسلام انصاری صاحب چیرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ اپنے مذکورہ عہدہ پر فائز ہونے کے بعد زیر التواء بورڈ اور ملحقہ مدارس کے تمام امور کو انجام دینے میں سر گرم ہوگئے اور وسطانیہ فوقانیہ مولوی کے امتحانات کے انعقاد کی تاریخ بھی الحمد للہ متعین ہوگئی مدرسہ عزیزیہ بہار شریف میں شدید آتشزنی کے بعد یکم مئی سے مسلسل درس وتدریس کے امور کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں الحمدللہ حالات پہلے سے کافی بہتر ہوئے ہیں رفتہ رفتہ طلباء وطالبات میں خود اعتمادی پیدا ہو رہی ہے اور وسطانیہ کے امتحانات میں تقریباً 81 طلباء شریک ہوکر پر امن پر سکون ماحول میں بدعنوانی نقل نویسی سے پاک صاف وشفاف ماحول میں امتحانات دے رہے ہیں مدرسہ اپنے ظاہری وباطنی نقصانات کی تلافی کے لئے کوشاں ہے اللہ تعالیٰ مدرسہ کی شرپسندوں سے حفاظت فرمائے اور مدرسہ کے فیض کو ماضی کی طرح جاری وساری فرمائے آمین ثم آمین