TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27JUNE
بھوپال، 27 جون:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ابھرتی ہوئی بی جے پی کو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بنانے میں مدھیہ پردیش کی سرزمین نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس لیے ایسے پرجوش مدھیہ پردیش کی سرزمین پر ’’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘‘ پروگرام کا حصہ بننا خوشی کی بات ہے۔ شاید کسی سیاسی جماعت کی تاریخ میں اتنا بڑا پروگرام گراس روٹ لیول پر منظم انداز میں کبھی نہیں ہوا ہو گا۔ کچھ عرصہ پہلے، مجھے ملک کی 6 ریاستوں کو ایک ساتھ جوڑنے والی پانچ وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھانے کا موقع بھی ملا ہے۔وزیر اعظم مودی منگل کو بھوپال سے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی مہم شروع کرنے ا?ئے ہیں۔ انہوں نے یہاں موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں ’’میرا بوتھ، سب سے مضبوط‘‘ مہم کے تحت مدھیہ پردیش میں 543 لوک سبھا اور 64,100 بوتھوں کے 10 لاکھ کارکنوں سے ڈیجیٹل طور پر خطاب کیا۔ تمام ریاستوں کے اسمبلی حلقوں کے تین ہزار کارکن یہاں موجود تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس جدید وندے بھارت ٹرین کے رابطے کے لیے مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، بہار، کرناٹک، گوا اور مہاراشٹر کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ایم پی کو خصوصی مبارکباد دوں گا۔ یہاں دو وندے بھارت ٹرینیں ایک ساتھ ملیں ہیں۔ اب تک مسافر بھوپال اور دہلی کے درمیان وندے بھارت کے سفر سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اب بھوپال سے اندور، رانی کملا پتی سے جبل پور کا سفر تیز، جدید اور آسان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نو سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور آپ نے جو محنت کی ہے اس کی معلومات مسلسل مجھ تک پہنچ رہی ہیں۔ یہاں تک کہ جب وہ امریکہ اور مصر میں تھے تو انہیں یہ معلومات ملتی رہی تھیں۔ اس لیے وہاں سے آنے پر سب سے پہلے آپ لوگوں سے ملنا میرے لیے زیادہ خوشگوار اور لفط اندوز ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کی سب سے بڑی طاقت آپ سبھی کارکن ہیں۔ بی جے پی کے ہر کارکن کے لیے پارٹی سے ملک بڑا ہے۔ میرے لیے ایسے محنتی کارکنوں سے بات کرنے کا ایک اچھا موقع ہے جہاں پارٹی سے بڑا ملک ہے۔ میں بھی بہت متجسس ہوں۔
کارکنوں کو عوامی خدمت کا فارمولہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوتھ پر بی جے پی کی پہچان خدمت کرنے والے شخص کی ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا، ‘ا?نگن واڑی میں سالگرہ منائیں، اگر والد کی وفات کی تاریخ ہے تو آنگن واڑی میں منائیں، آنگن واڑی میں شادی کی سالگرہ بھی منائیں۔ گھر سے پکا کر ان بچوں کو کھلائیں۔ اس سے ا?پ کو خوشی ملے گی اور ساتھ ہی ان بچوں کی غذائی قلت میں بھی کمی آئے گی۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی تین طلاق کے حق میں بات کرتا ہے، وکالت کرتا ہے، یہ ووٹ بینک کے بھوکے مسلمان بیٹیوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم کر رہے ہیں۔