مرکز طابہ کے زیرِ اہتمام 78/طلبہ اور طالبات کے مابین سلائی مشین کی تقسیم۔

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JUNE     

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) گزشتہ کل “جامعہ صفیہ الاسلامیہ للبنات” فاروق  نگر،جلال گڑھ، پورنیہ کے کیمپس میں فضیلتہ الشیخ مولانا سراج الحق مدنی    حفظہ اللہ کی صدارت میں “تقسیمِ سلائی مشین تقریب منعقد ہوئی، جس میں”مرکزطابہ التعلیمی” کی رفاہی  امورکا تذکرہ کیاگیا۔ مرکز “طابہ التعلیمی” کے زیر نگرانی  چلنے  والےادارے “جامعہ صفیہ الاسلامیہ للبنات” اور”طابہ  انٹرنیشل اسکول”جلال  گڑھ پورنیہ بہارکےمعیاری دینی، تعلیمی، تربیتی اوراقامتی ادارے  ہیں، جہاں دینی وعصری علوم کے ساتھ ساتھ کسی نہ کسی ہنر سے  آراستہ  وپیراستہ کیاجاتا ہےاور  “شاہین  گروپ” کی  معاونت سے اس میں مزید چار چاند لگانےکی کوششیں کی جار ہی ہیں۔ نیز  85 علماءِ کرام اور حفاظ عظام طلبہ وطالبات کو عصرحاضر سے ہم آہنگ کرنےکی تیاریاں زور وشور سے چل رہی ہیں، جس کی مکمل کفالت مرکز  “طابہ” کررہی ہے۔ بعد رمضان دونوں ادارے اپنی تمام ترخوبیوں، رعنائیوں اور خصوصیات کے ساتھ  اپنی  مشن پر رواں دواں ہیں۔ خواہ ماہانہ گارجین مٹنگ ہو  یاہفتہ واری ثقافتی پروگرام، خواہ ہفتہ واری انجمن ہو یا حائطیہ مضمون نگاری، ساتھ ہی ساتھ صاف صفائی،   فلٹر پانی، وسطانیہ، فوقانیہ اور مولوی امتحانات کا  نفاذ، ذی استعداد وباصلاحیت اور  تجربہ کار معلمین  ومعلمات، ملازمین وملازمات ادارےکی خاص اوراہم  خصوصیات میں شامل ہیں، کیوں کہ مولانا و شیخ  سراج الحق مدنی حفظہ اللہ کا قول ہے  ”مدارس  اسلامیہ  کے طلبہ اورطالبات مجبور نہیں، مضبوط  بنیں!” اس قول کو سچ ثابت کرنے کے لئے اور اپنے اس نیک عزم کو  پایۂ تکمیل تک  پہنچانےاور معاشی زندگی کو مضبوط، مستحکم اور مرفہ بنانے کے لئے ان اداروں میں کمپیوٹرکی تعلیم کاخاص انتظام ہے، اسی مشن کے تحت گزشتہ کل ایک “تقسیمِ سلائی مشین تقریب” کا انعقاد کر مرکز “طابہ” کے زیرنتظام 78/ طلبہ وطالبات کےمابین سلائی مشین تقسیم کی گئیں اور اس نیک عمل کو انجام دے کر یہ پیغام عام کیا گیا کہ خود مختاربنیں!،  محتاج  نہیں! کیوں کہ ہمارے اسلاف واکابرین کا یہی طریقۂ کار  رہا ہے، جس کے تحت وے لوگ تعلیم وتعلم  کے ساتھ ساتھ  بطورِ تجارت ٹوپی بنائی کا کام انجام دیتے تھے۔ اسی کے مد نظر اور ان اسلاف کے اس نیک عمل کی پیروی کرتے ہوئے ان دونوں تعلیمی اداروں میں سلائی سینٹر کا قیام کرکے ماہر و تجربہ کار ٹیلر  ماسٹر کی نگرانی میں ان شاءاللہ منظم طریقے سے سلائی اور کٹائی سکھائی جائےگی۔ اخیر  میں مولانا شیخ سراج الحق مدنی نےعوام و خواص سے اپیل کہ آپ ہمیں اپنے بچے  اور بچیاں  دیں!،  ہم آپ کو ہراعتبار سے آپ کے بچوں کومضبوط ومستحکم کے ساتھ ساتھ ان شاءاللہ کامیاب مستقبل دین گے!  آخر میں صدر تقریب کےدعائیہ کلمات کے ساتھ یہ “تقسیمِ سلائی مشین تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔