”مسلمان فلسفی اور سائنسداں“ ڈاکٹر عبدالقیوم کی کتاب کی رسم اجراء

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27JUNE      

حیدرآباد، 27 جون (پریس نوٹ) ڈاکٹر عبدالقیوم، اسوسیئٹ پروفیسر شعبۂ نظم و نسق عامہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی کتاب ”مسلمان فلسفی اور سائنسداں جنہوں نے دنیا کی کایا پلٹ دی“ کی رسم اجراء کل شام پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ انہوں نے کتاب کی افادیت پر روشنی ڈالی اور اردو کی علمی کتابوں کی تصنیف کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالقیوم کی خدمات کی ستائش کی۔ پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین اسکول برائے فنون و سماجی علوم نے صدارت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں انگریزی مواد کی اردو میں منتقلی پر مصنف کو مبارکباد دی۔ پروفیسر کنیز زہرہ، صدر شعبۂ نظم و نسق عامہ نے خیر مقدم کیا۔ پروفیسر فہیم اختر، صدر شعبۂ اسلامک اسٹڈیز نے تبصرہ پیش کیا اور کتاب کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ جلسہ کا آغاز طالب علم محمد نوشاد کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔