TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –28JUNE
پٹنہ سیٹی 28جون ( ذوالقرنین) ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پٹنہ کے یوا اواس میںمعذوراور خواتین کے درمیان سرکاری منصوبوں پر بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاب کا افتتاح ایکشن ایڈ علاقائی منیجر سوربھ کمار نے شمع روشن کر کے کیا ۔محترمہ کماری ویشنوی صدر معذور حقوق منچ بہار نے سبھی کوپھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا۔
اس موقع پر سوربھ کمار نے کہا کہ ایکشن ایڈ ا یسوسی ایشن ہمیشہ زندگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔جس میں معذور اور خواتین کو خصوصی طور پر سرکاری منصوبوں سے جوڑنے اور بہتر زندگی گزر بسر کرنے کے لئے ایسے پروگرام کا انعقاد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حکومت کے کئی اہم منصوبوں میں معذوراور خواتین کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے اس کا سبھی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے شری سوربھ کمار نے کہا کہ آج معذور اور خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسیم کرنے کا مقصد انہیں خود کفیل بنانا ہے ۔تاکہ وہ اس سے اپنی فیملی کی زندگی محنت کر کے ترقی کر سکیں ۔محترمہ کماری ویشنوی نے سبھی کو سرکار کے ذریعہ چلائے جا رہے منصوبوں کی تفصیل بتائی۔معذور شادی حوصلہ افزائی منصوبہ ، معذور پنشن منصوبہ ،وزیر اعلی روزگار منصوبہ وغیرہ شاملہیں۔ ورکشاپ میں ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن کے ذریعہ زندگی گزر بسر کرنے کے لئے 30 معذور اور خواتین کو سلائی مشین دیا گیا سلائی مشین حاصل کر کے سبھی بہت خوش تھے ۔ ورکشاپ میں تقریباً95 لوگ شامل ہوئے آخر میں پروگرام میں کرشن کمار نے شکریہ کی تجویز پیش کیا ۔

