TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -14 JUNE
امپھال،14جون : منی پور میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ ریاست کے خمینلوک علاقے میں فائرنگ کے دوران نو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع فوج کے ذرائع سے ملی ہے۔تازہ تشدد کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک خاتون سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ہلاکتیں خامن لوک کے علاقے میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں ہوئیں۔کئی زخمیوں کو علاج کے لیے امپھال لے جایا گیا ہے۔ تشدد میں ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ کے جسموں پر نشانات ہیں اور کئی کو گولیوں کے زخم ہیں۔شمال مشرقی ریاست منی پور میں تشدد کے تازہ دور کے بعد کرفیو میں نرمی محدود کر دی گئی ہے، جو نسلی جھڑپوں کی وجہ سے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے تناؤ کا شکار ہے۔