TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -17 JUNE
ممبئی ،16جون:مہاراشٹر پریمئر لیگ 2023 کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا گیا۔ اس میچ میں پونیری بپا کولہاپور ٹسکرز کے سامنے تھے۔ رتوراج گائیکواڑ کی کپتانی میں پونیری بپا نے کولہاپور ٹسکرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ کولہاپور ٹسکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پونیری بپا کے سامنے 145 رنز کا ہدف دیا۔ اس کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والے پونیری بپا نے کپتان ریتوراج گائیکواڑ کی شاندار اننگز کی بدولت میچ باآسانی جیت لیا۔ پونیری بپا کے اوپنرز نے صرف 10 اوورز میں 110 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹیم کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے 27 گیندوں میں 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ پون شاہ نے 48 گیندوں میں 57 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ اس طرح ریتوراج گائیکواڑ کی کپتانی میں پونیری بپا نے کولہاپور ٹسکرز کو آسانی سے شکست دی۔ وہیں کولہاپور ٹسکرز کے گیند بازوں کے لیے یہ مایوس کن دن تھا۔ کولہاپور ٹسکرز کے لیے شریس چوان اور ترنجیت سنگھ نے 1-1 کامیابی حاصل کی، جبکہ کولہاپور ٹسکرز کے بقیہ گیند بازوں کو کامیابی نہیں ملی۔اس سے قبل پونیری بپا کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد کولہاپور ٹسکرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 144 رنز بنائے۔ اس طرح پونیری بپا کو میچ جیتنے کے لیے 145 رنز کا ہدف ملا تھا۔ کولہاپور ٹسکرز کی جانب سے انکیت باوانے نے 57 گیندوں میں 72 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ اس کے علاوہ کولہاپور ٹسکرز کے لیے کیدار جادھو نے 22 گیندوں میں 25 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔