“میدانتا لیب” میں مناسب قیمت پر صحیح جانچ: ڈاکٹر روی شنکر سنگھ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -18 JUNE

 گولا روڈ پٹنہ میں میدانتا لیب کلیکشن سینٹر کا افتتاح

 پٹنہ، 18 جون 2023
میدانتا لیبس کلیکشن سینٹر کا افتتاح مہمان خصوصی جئے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر روی شنکر سنگھ نے18 جون بروز اتوار دکان نمبر-10، ایکسپریشن ایکسوٹیکا، گولا روڈمیں کیا۔اس موقع پرڈاکٹر روی شنکر سنگھ نےکہاکہ میدانتا کلیکشن سینٹر کے کھلنے سے کسی کو باہرجانےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ میدانتا اسپتال علاج میں پہلے نمبر پر ہے اور اب یہ آپ کے گھروں کےقریب پیتھولوجیکل ٹیسٹ میں اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہاں مناسب قیمت پر اعلیٰ سطح کی جانچ کی جائیں گی۔  “میدانتا لیب” ڈاکٹر نریش تریہن کے وژن کو آگے بڑھانے کی طرف ایک نیا قدم ہے۔اس موقع پر”میدانتا لیب” کے ریاستی ہیڈ رنجیت کمار نے کہا کہ لوگ میدانتا گروپ کو اسپتال کی خصوصی خدمات کے لیے جانتے ہیں، لیکن میدانتا اب پیتھولوجیکل ٹیسٹ بھی کرائے گا۔میدانتا لیبس کلیکشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یہ بہار کا پانچواں لیب سینٹر ہے۔  اس سے پہلے پٹنہ میں پہلا سینٹر بورنگ روڈ میں کھولا گیا ہے۔ دوسرا سینٹر اشوک نگر میں، تیسرا سینٹر مدھوبنی ضلع میں، چوتھا سینٹر پٹیل نگر پٹنہ میں اور یہ پانچواں سینٹر گولا روڈ میں کھولا گیا۔اس کے علاوہ مزید سینٹر کھلنے والے ہیں۔  جس میں راجندر نگر، ہنومان نگر، پھلواری شریف، پٹنہ سٹی، اور جگن پورہ بائی پاس اور کانٹی فیکٹری روڈ میں میدانتا لیبز کلیکشن سنٹر کھلنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیب کی سہولت اب ہر گھر تک پہنچائی جائے گی، آہستہ آہستہ ’’میدانتا لیب‘‘ کی سہولت پٹنہ سے باہر پورے بہار میں شروع کی جائے گی، اس سال کے آخرتک مزید 100 سینٹرکھولنے کا ہدف ہے۔ اس موقع پر مہیش نارائن (ایریا منیجر)، ارشاد احمد (ایریا منیجر)، ابھیجیت ساہا وغیرہ موجود تھے۔