TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 JUNE
نئی دہلی ،11جون:ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن شبھمن گل آؤٹ ہوئے یا نہیں؟ اس سوال پر اب ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اسکاٹ بولینڈ کی گیند پر گلی میں کھڑے کیمرن گرین نے شبھمن گل کا ایک کیچ لیا ، جس میں کچھ لوگوں کا ایسا خیال ہے کہ گیند میدان کو چھو گئی تھی لیکن تھرڈ امپائر نے گل کو آؤٹ قرار دیا۔
امپائر کے اس متنازعہ فیصلے نے کرکٹ کی دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک فریق کا خیال ہے کہ شبمن گل ناٹ آؤٹ تھے اور دوسری کا خیال ہے کہ امپائر کا فیصلہ درست تھا۔ دوسری جانب سے سابق ہندوستانی کرکٹر سنجے مانجریکر بھی ہیں جن کا ماننا ہے کہ امپائر کا فیصلہ درست تھا اور کیمرون گرین نے شاندار کیچ لیا۔
ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے، سنجے مانجریکر نے کہا،”دیکھئے، اگر آپ فریج فریم کی بات کریں گے ، تو ایک تنازعہ پیدا ہو جاتا ہے ۔ نیچے کیچ ہمیشہ حرکت میں نظر آنا چاہئے۔ ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ جب ٹپہ کھانے کے بعد ایک کیچ لیا جاتا ہے، تو سب کچھ بالکل صاف نظر آتا ہے۔ جب میں نے کیچ کو فل موشن میں دیکھا تو مجھے نہیں لگا کہ اس میں کوئی شک ہے ۔ وہ بہت ہی بہترین کیچ تھا۔ ہمیں ہمیشہ مانتا ہوں کہ نیچے والے کیچ میں ہمیشہ مکمل موشن دیکھنا چاہئے۔ فل موشن ہی آپ کو سب سے اچھا آئیڈیا دیگا کہ یہ کیچ لیا ہے یا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ”ناظرین فریج تصویروں کو دیکھ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ گیند زمین کو چھو گئی ہے۔ لیکن حقیقی وقت میں اور اچھی حرکت میں، یہ ایک زبردست کیچ لگتا ہے۔ لہذا، اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ یہ کیچ تھا یا نہیں، میں کہوں گا کہ یہ ایک زبردست کیچ تھا۔