وزیراعظم مودی نے امریکہ کی خاتون اول کو ڈائمنڈ کاتحفہ دیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 JUNE

واشنگٹن،22جون:)وزیراعظم نریندرمودی نے امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور ان کی بیوی جل بائیڈن وائٹ ہائوس میں خصوصی عشائیہ کے دوارن قیمتی تحفے پیش کئے اور ان میں خاتون اول کے لئے 7.5کیرٹ کا ہیرا پیش کیا اس کے علاوہ انہوں نے صندل کا ایک بکس بھی پیش کیا ۔ امریکی صدر نے وزیراعظم کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا جس میں کچھ چند مہمان ہی شامل ہوئے۔ صندل کے بکس میں وزیراعظم نے بھگوان گنیش کی مورتی ایک اور دیا بھی پیش کیا ۔ انہوں نے اپشندجو ہندستان کی قدیم دانش کا ماخذ ہے پیش کیا ۔ مسٹر مودی نے ہیرا کشمیر سے بنا یا ہوئے پیر مشی کے ایک ڈبے میں دیا اور اس کوخصوصی طو رپر صدر کے لئے تیار کیا گیا تھا ۔وزیراعظم نریندر مودی نے صدر جوبائیڈن کو کچھ خاص چیزیں بطور تحفہ دی ہیں۔ مسٹرمودی نے پنجاب کا گھی، راجستھان کا ہاتھ سے بنایا ہوا 24 کیریٹ ہال مارک والا سونے کا سکہ، 99.5 کیریٹ چاندی کا سکہ، مہاراشٹر کا گڑ، اتراکھنڈ کا چاول، تمل ناڈو کا تِل، کرناٹک کے میسور کا چندن کا ٹکڑا، مغربی بنگال کے باصلاحیت کاریگروں کی جانب سے ہاتھ سے تیار کیا گیا چاندی کا ناریل، گجرات کا نمک، بھگوان گنیش کی مورتی کے ساتھ ایک دیا بھی دیا ہے۔