TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JUNE
اسلام آباد ،25جون: تحریک انصاف پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا او رکہا کہ وہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے کے لئے ذمہ دار ہے۔ اسحق ڈار نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو جس طریقے سے نبھایا اس سے پاکستان کو مشکلات ڈال دیا اور یہاں تک کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہوں سے درخواست کرنی پڑی کہ وہ پاکستان کو بحران سے نکلالنے میں مددکریں۔ ملک اور آئی ایم ایف کو اسحق ڈا ر پر اعتماد نہیں رہا ۔ انہو ںنے کہا کہ ملک میں مہنگائی تقریباآسامان کو چھو رہی ہے اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے جس سے لوگوںکو جینا محال ہوگیا ہے۔ اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل صنعت کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور 40فیصدی کارخانہ بند ہوگیا ہے۔ زرعی شعبہ بھی بحران کا شکار ہے جب کہ بجلی غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحق ڈا رنے آئی ایم ایف کو آنکھیں دیکھانے کی کوشش کی لیکن اس ادارے نے پاکستان کے لئے ایسے حالات پیدا کئے کہ وہ دیوالیہ کے قریب پہنچ گیا ۔ آئی ایم ایف کی وجہ سے وزیرخزانہ کو مالی بجٹ میں تبدیلی کرنی پڑی او را سمیں 215ارب نئے ٹیکس لگانے پڑے۔ ایسے صورت میں ملک کو چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی مختلف اقتصادی ماہرین نے بھی اسحاق ڈا رکو ایک ناکامیاب وزیرخزانہ قراردیا او رکہا کہ ان کی من مانی کی وجہ سے ملک اس نہج پر پہنچ گیا ہے۔