وزیر اعظم نریندر مودی نے وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27JUNE      

بھوپال، 27 جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن سے نئی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ جن میں سے دو وندے بھارت ٹرینیں رانی کملا پتی اسٹیشن سے بیک وقت اندور اور جبل پور کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے ورچوئلی طور پر دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والی تین دیگر وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں وندے بھارت ٹرینوں کی کل تعداد 23 ہو گئی ہے۔
ویسٹ سینٹرل ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ ان ٹرینوں کے کرایہ میں کیٹرنگ سروس بھی فراہم کی گئی ہے، لیکن یہ سفر کرنے والے شخص پر منحصر ہے کہ ا?یا وہ اس سروس سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے یا نہیں۔ انڈین ریلوے انتظامیہ نے ریاست کی مالیاتی راجدھانی مدھیہ پردیش کے دو ڈویڑنل مراکز اندور اور جبل پور کے لیے چلائی جانے والی وندے بھارت ٹرینوں میں ا?ٹھ ڈبے لگے ہیں، جن میں ایک ایگزیکٹیو کلاس اور سات اے سی چیئر کار کوچز لگائے گئے ہیں۔
جہاں تک مدھیہ پردیش میں نئی وندے بھارت ٹرینوں کے کرایے کا تعلق ہے، بھوپال-اندور وندے بھارت ٹرین کا کرایہ اے سی چیئر کار کے لیے 910 روپے اور ایگزیکٹو کے لیے 1600 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس کرایہ میں 264 روپے کا کیٹرنگ سروس چارج شامل کیا گیا ہے۔ اگر کوئی مسافر بھوپال سے اجین تک اس ٹرین سے سفر کرتا ہے تو اسے اے سی چیئر کار کے لیے 745 روپے اور ایگزیکٹو کے لیے 1370 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اسی طرح رانی کملا پتی (بھوپال) اسٹیشن سے جبل پور تک کا کرایہ اس طرح ہے:
بھوپال سے نرمداپورم – اے سی چیئر کار 425 روپے، ایگزیکٹو 810 روپے۔ بھوپال سے اٹارسی – اے سی چیئر کار 650 روپے اور ایگزیکٹو 1070 روپے، بھوپال سے پپپریا- اے سی چیئر کار 745 روپے اور ایگزیکٹو 1265 روپے، بھوپال سے نرسنگھ پور اے سی چیئر کار 910 روپے، ایگزیکٹو 1600 روپے اور بھوپال سے سیدھی کار چیئر کار روپے 1055 اور ایگزیکٹو کا کرایہ 1880 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس رقم میں کیٹرنگ سروس کے لیے 175 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی منگل کی صبح 10.30 بجے بھوپال کے راجا بھوج ہوائی اڈے پر فضائیہ کے خصوصی طیارے سے پہنچے۔ یہاں سے وہ سڑک کے ذریعے رانی کملا پتی اسٹیشن ا?ئے۔ یہاں وزیر اعظم مودی کا استقبال وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنو دت شرما، طبی تعلیم وزیر وشواس سارنگ، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوتی رادتیہ سندھیا نے کیا۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ریلوے وزیر اشون ویشنو بھی موجود تھے۔
رانی کملا پتی اسٹیشن پر لوگوں کا استقبال قبول کرنے کے بعد، وزیر اعظم مودی پہلے وندے بھارت ایکسپریس کے اندر گئے اور طلباء￿ سے ملاقات کی۔ ٹرین میں ساگر پبلک اسکول اور دیگر اسکولوں کے طلباء￿ نے وزیر اعظم کو اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی پینٹنگز اور خاکے تحفے میں دیے۔ وزیر اعظم مودی اسکولی بچوں اور عملے کے ارکان سے بات کرنے کے بعد وندے بھارت ایکسپریس سے باہر ا?ئے۔ اس کے بعد انہوں نے وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔