TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21 JUNE
بھوپال، 21 جون: مدھیہ پردیش وقف بورڈ احاطے میں بدھ کو پہلی بار بی جے پی اقلیتی مورچہ کے تعاون سے یوگا ڈے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بورڈ کے ملازمین، اقلیتی مورچہ کے عہدیداران اور دیگر معززین نے بھی یوگا کیا۔بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر بدھ کو مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے دفتر احاطے میں بھی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ اور وقف بورڈ کے مشترکہ زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام میں وقف بورڈ کے صدر صنور پٹیل، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ایم اعجاز خان کے ساتھ وقف بورڈ کے ملازمین اور سماجی لوگوں نے یوگا انسٹرکٹر کی رہنمائی میں یوگا کیا۔
وقف بورڈ کے احاطے میں پہلی بار منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کرکے سماج کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر شہریار احمد، وقف بورڈ کے سی ای او احمد صاحب، حافظ جنید، سید بخاری، امام مقصود عالم، ضلع جنرل سکریٹری ارشاد انصاری، زہران حسن، اسلم الیاس، انیس خان اور دیگر معززین موجود تھے۔