TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 JUNE
پورنیہ، 11 جون:بہار کے پورنیہ میں سڑک حادثہ میں بھائی بہن کی موت ہوگئی۔ ڈگروا تھانہ علاقہ کے ہوتگچی چوک کے قریب ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش ا?یا جب مکئی سے لدے اوور لوڈ ٹریکٹر کا ٹائر پھٹ گیا۔ دھماکے کے بعد ٹریکٹر کا ریکم کافی دور جا کر سڑک کے کنارے جا رہے بھائی بہن پر جا گرا۔ جس کی وجہ سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
مہلوکین کی شناخت 7 سالہ نرگس اور 5 سالہ منتظر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد گاو?ں میں غم کا ماحول ہے۔ دونوں بہن بھائی گھر سے ٹیوشن پڑھنے جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ متوفی کے والد عبدالمنان مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے۔ روز کی طرح دونوں بھائی بہن ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ٹیوشن جارہے تھے۔
واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ٹریکٹر پورنیہ کے امور تھانہ علاقہ سے مکئی لوڈ کر کے پورنیہ کے گلاب باغ منڈی ا? رہا تھا۔ جیسے ہی ٹریکٹر ڈگروا تھانہ علاقہ کے ہتگچی چوک کے قریب پہنچا تو اچانک ٹریکٹر کا ٹائر پھٹ گیا۔ دھماکہ ہوتے ہی ٹریکٹر کا ریم نکل کر بہت دور جا گرا۔ اسی دوران سڑک سے گزررہے بھائی بہن اس کی زدمیں ا?گئے اور وہ موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر کو قبضے میں لے لیا۔