TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -10 JUNE
اسلام آباد،10جون:پاکستان کے وزیرداخلہ اسحاق ڈار نے اگلے مالی سال کے لئے 50ارب ڈالر کی بجٹ پیش کی ۔ او رآنے والے انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا گیااور سرکاری ملازموں کے تنخواہوں میں قریب 30فیصدی اضافہ کیا گیا ہے ۔ دفاعی بجٹ کابھی اچھا خاصا اضافہ کیا گیا ہے۔ تا کہ ملک کے دفاعی ضروریات کو پورا کیا جائیگا ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ صحت تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے تا کہ ملک صحیح سمت چلے۔ آئندہ سال ترقی کی شرح 3.5فیصدی رکھی گئی جب کہ افراط زر کا حدف 21فیصدی ہے۔ وزیرخزانہ نے اپنے بجٹ تقریر میں بار بار یہ دہرایا کہ پاکستان کا دالوالیہ نکلے گا اور جوا سکی بات کررہے ہیںان کو منھ کی کھانی پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے زرمباژلہ بڑھانے کے لئے 4ارب ڈالر کا بندوبست کیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ نے ٹیکس وصولی کا حدف 7200ہزار ارب سے بڑھا کر 9200ارب رکھا گیا ہے۔ چونکہ اس سال الیکشن ہونے والے اسلئے حکومت نے پیٹرول اور دوسرے ضروریات زندگی کے چیزوں میں اضافہ نہیں کیا ہے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھا نہیں سکے گی اسی لئے نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے ہیں جب کہ ترقیاتی منصبوبوں کے لئے 11کھرب روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ دفاعی اخراجات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ مجموعی بجٹ 144کھرب اور 60ارب روپئے ہے جب کہ دفاعی کے لئے 18کھرب سے زیادہ روپئے رکھا گیا ہے۔ سرکاری ملازموں کی کم سے کم پیشن 12ہزار روپئے فی مہینہ مقررکیا گیا ہے۔ عام انتخابات کے لئے 48 ارب روپئے رکھے گئے اس طرح ملک میں بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مختلف ڈیموں کی تعمیر کے لئے بھی رقم رکھی گئی ہے۔ لیکن پاکستان کے معاشی ماہر یہ سمجھتے ہے ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ضروری ہے ۔ اس لئے حکومت نے بجٹ میں کوئی ایسی سبسڈی یا اسکیم نہیں رکھی جس کے لئے پیسے درکار ہوں۔ پاکستان نے اپنے درآمداد کو کافی حد تک کم کردیا ہے اور 80بلین ڈالر سے کم کرکے 50بلین ڈالر تک پہنچا یا ہے جس سے کافی حدتک ملک کو یوالیہ ہونے سے بچا یا ہے۔ وزیرخزانہ نے داسو پاور پروجیکٹ کے لئے 59ارب روپے رکھے اور اس سے 2160میگا واٹ جب کہ شام شیور پاورپلانٹ کو مکمل کرنے کے لئے 12ارب روپئے منظور کئے گئے اور سے 1200میگا واٹ بجلی پیدا کیا جائیگا ۔