TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -17 JUNE
ہگلی17/جون(محمد شبپب عالم) ہگلی ضلع میں ترنمول نے 1500 سے زیادہ گرام پنچایت اور پنچایت سمیتی کی 250 سے زیادہ سیٹوں پر نامزدگی داخل کی ہے۔ اس صورتحال کودیکھتے ہوئے ترنمول نے کہا ہے کہ جن کے نام فہرست میں ہیں انہیں ہی نشان دیا جائے گا اور باقیوں کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے ہوں گے۔ ہگلی ضلع کی 207 گرام پنچایتوں میں 3880 سیٹیں ہیں اور
18 پنچایت سمیتیوں میں 619 سیٹیں ہیں وہیں ضلع پریشد کی کل 53 سیٹیں ہیں ۔ گرام پنچایت میں 5439 ، سمیتی میں 870 اور ضلع پریشد کےلئے 57 امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کئے ہیں ۔ سی پی آئی ایم کی جانب سے گرام پنچایت سیٹ کے لئے 3611 ، سمیتی کے لئے 685 اور ضلع پریشد کی نشستوں کے لئے 57 نامزدگی داخل کے گئے ہیں ۔ وہیں بی جے پی کی جانب سے گرام پنچایت کےلئے 3417 ، پنچایت سمیتی کےلئے 624 اور ضلع پریشد کے لئے 58 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا ہے ۔ اس متعلق الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق نامزدگی کا عمل ختم ہونے کے بعد بی جے پی گرام پنچایت میں 400 سے زیادہ سیٹوں پر پرچہ نامزدگی داخل نہیں کرپائی ہے۔ حالانکہ بی جے پی کی جانب سے پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد میں 5 اضافی امیدواروں نےپرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ وہیں دوسری جانب ترنمول نے آخری دن تیز رفتاری سے نامزدگی داخل کی جس میں گرام پنچایتوں میں 1500 سے زیادہ امیدواروں نے نامزدگی داخل کیا ۔ وہیں پنچایت سمیتی میں 250 اضافی امیدواروں نے پرچے بھرے ہیں ۔ پرچہ نامزدگی کےآخری دن ترنمول کے ترجمان شانتنو سین اس دن ہگلی میں موجود تھے ۔ انہوں نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے دعوے سے کہا کہ ترنمول کے امیدوار 100 فیصد سیٹوں پر کامیابی درج کرینگے ۔ مخالف جماعتوں کےپاس تومکمل امیدوار تک نہیں ہیں ۔ انہوں نےاور کہا کہ پارٹی کی جانب سے علاقے سے صاف ستھرے امیج والوں کو تجویز کیا گیا ہے ۔ ابھیشیک بنرجی کے نوجوار پروگرام میں بھی امیدواروں کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا انتظام تھا لیکن اضافی کاغذات نامزدگی داخل کرنا پارٹی کے لئے ایک چیلنج ہے ۔
ادھر اس معاملے میں بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے رکن بھاسکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ ترنمول نے اضافی امیدواروں کو نامزد کیا ہے ۔ یہ ہمارے لئے اور بہتر ہوگیا ہے ۔ اب انکے درمیان آنے والے وقتوں میں آپس میں جھگڑے اور خونی کھیل ہوں گے ۔ پارٹی سمبل کےلئے بھی جھڑپ ہوگی اور انکی گروہی جھڑپ لوگ دیکھیں گے ۔ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے ضلع صدر ارندم گوئن کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ پر امید ہیں کہ انہیں نامزد کیا گیا ہے ۔ لیکن جن کے نام فہرست میں ہیں انہیں ہی پارٹی نشان دیا جائے گا۔ جن کا نام فہرست میں نہیں ہے لیکن ڈی سی آر کاٹ دیا گیا ہے وہ اپنا نام واپس لیں گے ۔ جن کو نامزد کیا ہے وہ پرچہ نامزدگی واپس لے لیں اور اس علاقے میں نامزد امیدوار کےلئے لوگوں سے ووٹ مانگیں ۔