پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش میں الیکشن مہ کا آغاز کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -12 JUNE

جبلپور،12جون:کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے آج اپنی پارٹی کی انتخابی مہم نرمدا ندی پر پوجا پاٹھ سے شروع کی اور اس کے بعد پارٹی کی ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر کانگریس رہنما کمل ناتھ اور دوسرے پارٹی رہنما بھی وہاں پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی حکومت بدعنوانیوں میں ڈوب گئی ہے وہاں اتنے گھوٹالے ہوئے ہیں جس کا کوئی ذکر ہی نہیں ہے۔ پچھلے تین سالوں کے دوارن عام لوگوںکی زندگی محا ل ہو گئی ہے۔ عوام کو کسی قسم کی راحت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کرناٹک اور ہماچل پردیش میں شکست کھانی پڑی کیونکہ لوگوں نے انہیں واضح پیغام دیا کہ وہ امن اور ترقی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جبل پور مدھیہ پردیش کا ثقافی شہر ہے۔ اس موقع پر وویک تنکھا نے کہا کہ الیکشن مہم اس وجہ سے جبل پور سے شروع کی گئی کیونکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑیاترا اس علاقے سے نہیں نکلی ۔ مدھیہ پردیش میں پچھلے الیکشن میں کانگریس نے اکثریت حاصل کی لیکن بعد میں جیوتے راجے سندھیا نے 22ممبراسمبلی نے پارٹی سے بغاوت کی جس سے کمل ناتھ کی حکومت گرگئی ۔