TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -12 JUNE
بھوپال، 12 جون : کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی پیر کو جبل پور کے دورے پر ہیں۔ وہ یہاں نرمدا کی پوجا کرنے کے بعد کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے آئی ہیں۔ ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے پرینکا کے جبل پور دورے کو نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی کو انتخابی ہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ کانگریس کی اس دکھاوے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ پرینکا گاندھی واڈرا ایک انتخابی ہندو ہیں، جنہیں انتخابات کے وقت ہی مندر، گنگا اور نرمدا ماں یاد آتی ہیں۔ یوپی کے انتخابات میں جب گنگانہایا تو وہاں کانگریس صرف دو سیٹوں پر سمٹ گئی۔ ریاست کے عوام کانگریس کے اس دکھاوے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا سے میرا پوچھنا تھا کہ سنسکاردھانی کے بجائے وہ کسی اور شہر کا انتخاب کرلیتیں۔ سنسکاردھانی آ رہی ہیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ اسٹیج شیئر کر رہی ہیں، جو خواتین کو کہیں آئٹم بولتے ہیں، کہیں ٹنچ مال بولتے ہیں۔
دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ شیوراج کے اعلانات اور لاڈلی لکشمی یوجنا کو سودے بازی قرار دینے پر وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ اپنے وچن پتر میں کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کو دھوکہ دینے والی کانگریس کی لاڈلی بہنا یوجنا سودے بازی ہی لگے گی۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے کمل ناتھ نے ولبھ بھون سے صرف سودے بازی ہی کی تھی۔