پٹنہ اور کھگڑیا میں درجہ حرارت 44 ڈگری کے پار،، کئی اضلاع میں ہیٹ ویووکا الرٹ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9 JUNE

پٹنہ، 9 جون: بہار میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ مسلسل ٹوٹ رہا ہے اور ا?ئے روز نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ جون کے مہینے میں گزشتہ 4 سالوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جمعرات کے روز ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز کھگڑیا ضلع میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت پٹنہ اور بالمیکی نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل 2019 جون کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے تقریباً تمام اضلاع میں شدید ہیٹ ویوو ریکارڈ کی گئی ہے اور ا?ئندہ 3 دنوں کے دوران موسم میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 24 گھنٹوں میں ریاست کے چند اضلاع کو چھوڑ کر بیشتر اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے اور ا?ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بیشتر اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت برقرار رہنے کا امکان ہے۔