TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -18 JUNE
پٹنہ، 18 جون: بہار میں ان دنوں ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے۔ اس دوران اتوار کے روز دوپہر پٹنہ میں بارش ہوئی۔ بارش سے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی۔ لیکن اس کے بعد پھر اچانک سے تیز دھوپ نکل پڑی۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے پٹنہ میں دن کے وقت ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پٹنہ کے لیے ہیٹ ویوو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ ماہر موسمیات ا?شیش کمار نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے زیادہ دباؤ والے علاقہ بننے کی وجہ سے ہوا کے جھونکے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو رہی ہے۔ ماہر موسمیات آشیش کمار نے بتایا کہ اب ریاست میں مانسون کے فعال ہونے کی حالت ہے۔ مانسون کی صورتحال آگے بڑھنے لگی ہے۔ اس کی وجہ سے آج اتوارکے روز ریاست کے شمالی بہار اور جنوبی بہار میں 1-2 مقامات پر ہلکی بارش دیکھنے کو ملے گی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے ہیٹ ویوو کا الرٹ ہے۔ خاص طور پر جنوبی بہار اور وسطی بہار کے کچھ حصوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔
ماہر موسمیات آشیش کمار نے بتایا کہ شمال مشرقی اور شمالی وسطی کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش آرائی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو بارش کے دوران کھیتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ پکے گھر میں پناہ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جنوبی بہار اور وسطی بہار میں ہیٹ ویو وکے حالات کی وجہ سے لوگوں کو گرمی کی لہر سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔