چار سالہ بی ایڈ داخلہ امتحان پُرامن طریقے سے اختتام پذیر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE

دربھنگہ(فضا امام) 26 جون:-چار سالہ انٹیگریٹڈ B.Ed.-2023 میں داخلے کے لیے جوائنٹ انٹری ٹیسٹ مکمل منصفانہ انداز کے ساتھ 26.06.2023 کو صبح 11:00 بجے سے 1:00 بجے کے میں منعقد کیا گیا۔ اس بار 4789 امیدواروں نے CET-INT-Bed-2023 کے مشترکہ داخلہ امتحان کے لیے درخواست دی تھی۔ ان 3525 امیدواروں میں سے کل 73.61 فیصد امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ وائس چانسلر پروفیس۔ سریندر پرتاپ سنگھ،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈولی سنہا، خصوصی سپروائزر پروفیسر اشوک کمار مہتا اور رجسٹرار ڈاکٹر اجے کمار پنڈت نے دربھنگہ شہر کے پلس ٹو بی کے ڈی ہائی اسکول (ضلع اسکول) لہریا سرائے اور پلس ٹو شفیع مسلم ہائی اسکول لہریا سرائے کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ پرامن ماحول میں جاری امتحان کو دیکھ کر تمام عہدیداروں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر سریندر پرتاپ سنگھ نے لگاتار چوتھی بار CET-INT-B.Ed داخلہ امتحان کے انعقاد کے لیے للت نارائن متھلا یونیورسٹی کو نوڈل یونیورسٹی کے طور پر نامزد کرنے پر بہار کے گورنر-کم-چانسلر، بہار کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پرامن اور بدعنوانی سے پاک امتحانات کا انعقاد محترم چانسلر کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا نتیجہ ہے۔ یہ موقع فراہم کرنے پر یونیورسٹی فیملی مشکور ہے۔پرو وائس چانسلر اور رجسٹرار، کوآرڈینیٹر، نوڈل آفیسر، اسپیشل سپروائزر، سینٹر سپرنٹنڈنٹ، انسپکٹر اور متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ایس ایس پی اور ضلع انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی نوڈل آفیسر اور ان کی ٹیم کے ارکان داخلہ امتحان کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ امتحان مکمل طور پر منصفانہ انداز میں منعقد ہوا۔ داخلہ امتحان کے کامیاب انعقاد میں ضلعی انتظامیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ امیدواروں کو امتحان میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔