چھتیں گڑھ کے بجا پورعلاقے میں آئی ای ڈی دھماکہ ،دوجوانوں زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –5 JUNE

رائے پور،5جون:چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں آئی ای ڈی دھماکے کی خبریں آ رہی ہیں۔ اس آئی ای ڈی دھماکے میں دو جوان زخمی بھی بتائے جارہے ہیں۔ معلومات کے مطابق دھماکہ گنگلور علاقے میں ہوا۔ زخمیوں کو رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع کے گنگلور تھانہ علاقے کے تحت ٹیکامیٹا پہاڑی کے قریب دھماکہ خیز مواد کی زد میں آکر دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ صبح سی آر پی ایف کی ٹیم کو ہیرولی گاؤں کی طرف گشت پر بھیجا گیا تھا۔ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے ٹیم جب ٹیکامیٹا کی پہاڑی کے قریب پہنچی تو فوجیوں کے پاؤں دھماکہ خیز مواد پر پڑ گئے۔ اس حادثے میں دو جوان زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی جوانوں کو بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں نکسلیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔