چھ لاکھ 61 ہزار عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -16 JUNE

مدینہ منورہ ،16جون : زمینی اور فضائی فاصلوں کو پاٹتے ہوئے دنیا بھر سے چھ لاکھ 61 ہزار 346 عازمین حج جمعرات کے روز مدینہ منورہ پہنچ گئے۔مدینہ کی حج اور وزٹ کمیٹی نے حالیہ اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کے روز 75 ہزار 414 حاجی مدینہ پہنچے جن میں سے 31 ہزار 414 افراد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائیرپورٹ پر 136 پروازوں کے ذریعے سے پہنچے ہیں۔مدینہ کے امیگریشن سنٹر کے مطابق مدینہ میں 1038 پروازوں پر 41 ہزار چار عازمین مدینہ پہنچے جبکہ براستہ زمین مدینہ پہنچنے والے افراد کی تعداد 2390 ہے۔اس کے علاوہ حرمین ہائی سپیڈ ٹرین پر 606 عازمین مدینہ پہنچے ہیں۔عازمین کی مدینہ سے مکہ روانگی کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز تک 5 لاکھ دو ہزار 455 عازمین روانہ ہوگئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 840 نے جمعرات کی رات مدینہ میں ہی قیام کا فیصلہ کیا تھا۔مدینہ میں ہوٹلوں کے کمروں میں اب بھی 47 فی صد گنجائش موجود ہے۔