TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21 JUNE
جموں، 21 جون: کٹھوعہ پولیس نے سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور ضلع کے اندر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے دھار روڈ رام کوٹ علاقے میں منشیات کے ساتھ ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس پوسٹ رام کوٹ میں ایک معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک ٹرک زیر نمبر جے کے 02 اے ایل۔ 7655 بٹل سے رام کوٹ کی طرف آرہا ہے بھکی جیسی منشیات کی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ اسی پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او بلور کی نگرانی میں ایس آئی سنجیت سنگھ انچارج پی پی رام کوٹ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے رام کوٹ علاقے کے قریب دھار روڈ پر ان کے دائرہ اختیار میں معمول کے ناکہ گشت کے دوران مذکورہ گاڑی کو روکا۔
گاڑی کو اشونی کمار ولد تھورو رام نامی شخص چلا رہا تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے بھکی جیسی نشہ آور چیز برآمد ہوئی جس کے بعد ٹرک سمیت تمام برآمد شدہ منشیات قبضے میں لے کر اْس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر تھانہ بلور میں ایف آئی آر 88/2023 زیر دفعہ 8/15 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔