کڈنی اسٹون کے مریضوں کے لئے مسیحا ثابت ہو رہے ہیں مشہور یورولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب شہاب۔

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –7 JUNE

دربھنگہ(نمائندہ)دربھنگہ شہر پورے متھلانچل میں علاج و معالجہ کا اہم مرکز کئی دہائیوں سے رہا ہے۔دور دراز علاقوں سے لوگ یہاں علاج کے سلسلے میں آتے رہے اور صحتیاب ہو کر اپنے اپنے گھر واپس چلے جاتے گویا کہ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔لیکن پچھلے چار پانچ سالوں سے مسلم ڈاکٹروں کی بڑی کھیپ تیار ہوئی ہے جو مختلف شعبوں میں ضلع بھر کے اندر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہیں میں سے ماہر تجربہ کار یورولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب شہاب ہیں جو شہر کے قلب میں واقع اللپٹی چوک کرشنا دربھنگہ ہاسپٹل میں اپنی خدمات  نہایت ہی کم فیس میں دے رہے ہیں۔ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ کرشنا دربھنگہ ہاسپٹل تمام جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوکر اپنے مقصد میں کامیاب ہے ۔کڈنی اسٹون اور پیشاب  میں ہونے والی تکلیف سے متعلق تمام بیماریوں کا مشین کے ذریعہ آپریشن کا بہترین انتظام ہے ۔موجودہ دور میں  اکثر لوگ اس طرح کی بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔ صحیح رہنمائی نہیں ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگ ایسے ڈاکٹر کے پاس تشخیص کراتے ہیں جو اس فلڈ کے تجربہ کار نہیں ہوتے ہے اس لئے لوگوں کو چاہیئے کہ جو تجربہ کار ہو اس فیلڈ کے ماہر ہو ایسے ڈاکٹر سے ایک بار ضرور مشورہ کر لینا چاہئے اس کے لئے ضلع کا کرشنا دربھنگہ ہاسپٹل بہتر ثابت ہو گا۔جہاں ماہر تجربہ کار ڈاکٹر کی خدمت حاصل ہوگی ۔کرشنا دربھنگہ ہاسپٹل میں کم فیس میں بہتر علاج کا  انتظام ہے۔غریب غربہ لوگوں کے علاج میں کفایت برتی جاتی ہے۔جانچ پڑتال میں بھی لوگوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ڈاکٹر ثاقب شہاب نے کہا ہیکہ اس ہاسپٹل میں دور بین کے ذریعہ کڈنی سے پتھر نکالنے ٬پیشاب کی نلی اور تھیلی کے پتھر نکالنے کی سہولت مہیا ہے ۔پروسٹیٹ کا آپریشن ٬پیدائشی کڈنی میں رکاوٹ ٬ویزائیکو ویزائینل ٬فسچولا ریپیئر ٬ ہائپو اسپیڈ ریپیئر ٬پیشاب کے راستے میں سکوڑن جیسے مہلک مرض کا علاج کیا جاتا ہے۔وہیں ڈاکٹر ثاقب شہاب نے کہا ہیکہ کڈنی اسٹون یا سلسل البول کے مریض کو زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیئے۔تیل مسالہ کا سامنا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔