ہولناک ریلوے حادثے میں 265لوگ ہلاک ،900زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –3  JUNE

بھونیشور،3جون :دو مسافر گاڑیوںاورایک مال ریل میں ہولناک ٹکرائو کی وجہ سے ابتک مرنے والوں کی تعداد 265پہنچ گئی ہیں جب کہ 900سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں یہ ملک کی حالیہ تاریخ میں سب سے بڑا ریل حادثہ ہے جس میں اتنے لوگوںکی جانیں ضائع ہوئیں ہیں۔ مسافر گاڑیوں کا ٹکرائو اتنا زبردست تھا کہ ایک گاڑی کا انجن مال گاڑی پر چڑھ گیا ۔ اس ٹکرائو کی وجہ سے ڈبے تتربتر ہوگئے ۔ جس سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ۔ وزیراعظم نریندرمودی نے جائے واردت کا معانئہ کیا ۔ ریل ڈبو کی حالت اتنی خراب تھی کہ ان کو کاٹنے کے لئے بھاری مشینوں کا استعمال کرنا پڑا ۔ چونکہ سینکڑوں افراد ان میں پھنسے ہوئے تھے ایک اندازے کے مطابق ان ریل گاڑیوں میں 3500لوگ سفر کررہے تھے یہ تصادم بنگلو ر۔ہائوڑا سپرفاسٹ ایکسپریس ،شال مارچنئی ایکسپریس اور ایک مال دار گاڑی کے بیچ میں ہوا ۔ یہ حادثہ اتنا دردناک تھا کہ ایک گاڑی تیز رفتار ی مال بردار گاڑی کو ٹکر ماری اور دونوں پٹری سے الٹ گئے۔ گاڑیوں کا ایک دوسرے پر گرنے کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوئیں ہیں۔ حادثے کے ادر گر نہ صرف لاشیں پڑی ہیں بلکہ اعضاء بھی بکھرے ہوئے ہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کسی کا ہاتھ اور کسی کے پیر کٹے ہوئے ہیں ملے ۔ اور کچھ لوگوںکے شناخت کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ایک مسافر جو گاڑی میں سفر کررہا تھا کہا کہ جب گاڑی پٹری سے اتری تو دس پندرہ لوگ اس پر گر پڑے اور مشکل سے میں ڈبے سے باہر آیا ۔ حادثے کے فوراً بعد راحتی کام شروع ہوئے اس حادثے کی جانچ کے لئے ایک اعلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جب کہ اڑیسہ کے وزیراعلی نے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ رایلوے کے وزیر اشونی وشنونے مرنے والوں کے لواحقین کو دس لاکھ روپئے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے اور جو بری طرح زخمی ہوئے ہیں انہیں دولاکھ روپئے دیا جائیگا ۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے فنڈ س سے دودولاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ ریلوے کے اعلی افسر نے کہا کہ کئی علاقوں سے بھاری مشینوں کو لایا گیا تا کہ ڈبو کوکاٹا جا سکے۔ اس ریل حادثہ کی وجہ سے 50کے قریب مسافر گاڑیوں کورد کیا گیا ہے جب کہ 38گاڑیوں کے روٹ بدلے گئے ہیں۔ کچھ مسافر جو حادثے کی وجہ سے ڈبوں کے باہر گر پڑے اور درد اور زخم کی وجہ سے چلا رہے تھے ۔ یہ حادثہ کل ساڑھے آٹھ کے قریب پیش آیا جب مسافر گاڑیاں ایک رک گئی اور زوردار آواز آئی ۔ ایک ٹرین کے دوکوچ الگ ہوگئے جب کہ دوسرے بوگیوں کو نقصان پہنچا ۔ وزیرریلوے نے کہا کہ مسافروں کو ہر ممکن طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے اور جو اسپتال ہیں ان کو بھی طبی سہولیات فراہم کیا جا رہا ہے۔ نزدیکی علاقوں سے ڈکٹرو ں اور نرسوں کو بلا یا گیا تا کہ وہ زخمیوں کے زخم کا علاج کرسکیں۔