TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 JUNE
نئی دہلی، 11 جون:نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے پہلے مرحلے کے لیے نیٹ کے ایڈمٹ کارڈ 2023 جاری کر دیا ہے۔ جو امیدوار اس امتحان نیٹ میں شرکت کریں گے وہ یو جی سی نیٹ کی سرکاری ویب سائٹ ugcnet.nta.nic.in پر ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یو جی سی نیٹ جون 2023 فیز-1 کا امتحان 13، 14، 15، 16 اور 17 جون 2023 کو ملک بھر کے مختلف مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ امیدوار اس لنک https://examinationservices.nic.in/examsy پر کلک کرکے بھی ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نیچے دیے گئے ان اقدامات کے ذریعے، آپ اپنا ایڈمٹ کارڈ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ تمام حاضر ہونے والے امیدوار اپنے درخواست نمبر اور تاریخ پیدائش کا استعمال کرتے ہوئے جون 2023 ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ امیدوار داخلہ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے مراحل پر عمل کر سکتے ہیں۔