امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہائوس سے کوکین برآمد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 JULY      

واشنگٹن ،05 جولائی:امریکی صدر جوبائیڈن کی غیر موجودگی کے دوران وائٹ ہاو?س سے ملنے والا سفید پاو?ڈر منشیات نکلی۔ وائٹ ہائوس سے گزشتہ اتوار کو ملنے والا سفید پائوڈر منشیات (کوکین) تھی۔رپورٹس کے مطابق سیکرٹ سروس ایجنٹس کو سفید پاو?ڈر اتوار کو ویسٹ ونگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات 8:45 پر ملا تھا جہاں عام لوگوں کی رسائی بھی ہوتی ہے۔ اس واقعے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز کے اہلکار بھی سفید پائوڈر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق پائوڈر کے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد پتا چلا کہ یہ منشیات (کوکین) تھی۔ اس واقعے کے وقت امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہائوس میں موجود نہیں تھے۔امریکی صدر کی سیکیورٹی کی ذمے دار ایجنسی نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ سفید پائوڈرکو مزید جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس کے وائٹ ہائوس میں داخل ہونے کی وجہ اور طریقے کی تحقیقات زیر التواں ہے۔ ویسٹ ونگ وائٹ ہائوس کا وہ حصہ ہے جو صدر کی رہائش گاہ اور ایگزیکٹو مینشن سے منسلک ہے۔ اوول آفس، کیبنٹ روم، پریس روم اور صدر کے عملے کے ارکان کے دفاتر بھی یہیں واقع ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس جگہ پر متعدد لوگ آتے جاتے اور کام کرتے ہیں