آئی سی سی کی سالانہ میٹنگیں 10 تا 13 جولائی ڈربن میں

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -02 JULY      

نئی دہلی ،02جولائی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگیں 10 سے 13 جولائی تک ہوں گی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگز جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں ہوں گی جس میں اہم امور زیرِ بحث آئیں گے جبکہ اس دوران سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے ممبرز کو بریف کرے گا ۔ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے میچز میں اضافے اور دیگر امور پر بھی اے سی سی کے ممبرز سے غور و خوض کریں گے۔ ان میٹنگز میں ورلڈ کپ اور آئندہ برس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امور پر بھی بات ہوگی اور امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے لیے انفرااسٹرکچر کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق انفرااسٹرکچر کی رپورٹ کی روشنی میں امریکہ میں میچز کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میزبان ویسٹ انڈیز اور امریکہ ہیں۔