آر جے ڈی کٹیہار نے منایا 27 ویں یوم تاسیس

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 JULY      

کٹیہار (عمر مُرشد) 5 جولائی :آر جے ڈی کے 27 ویں یوم تاسیس کا اہتمام میرچائی باڈی میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔پروگرام کی صدارت آر جے ڈی ضلع صدر عشرت پروین اور ضلع جنرل سکریٹری ونود کمار ساہ نے کی۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے پروفیسر رام پرکاش مہتو، ریاستی جنرل سکریٹری سمریندر کنال، ریاستی سکریٹری عبدالغنی سداما سنگھ، قانون ساز کونسل کے سابق امیدوار کندن یادو، منیہاری کے چیف کونسلر لکھو یادو کماری بیبی خاص طور پر شامل تھے۔ اس موقع پر ضلع صدر عشرت پروین نے کہا کہ 7 جولائی سے 20 جولائی تک آر جے ڈی کے امبیڈکر مباحث کے تیسرے مرحلے کا پنچایت سطح پر انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے پارٹی کے بلاک صدور پوری طرح ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر حاضری پارٹی کے ضلع بلاک سطح کے عہدیداروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں عظیم اتحاد کی پارٹیوں کے ساتھ بہتر تال میل سے کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری سمریندر کنال نے کہا کہ آر جے ڈی انتخابی میدان میں مضبوطی کے ساتھ اُترے گی ۔ پارٹی چھوڑنے والوں نے پارٹی کا مذاق اڑایا لیکن آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی قیادت میں پارٹی بہار کی سب سے بلندی پر ہے۔اس موقع پر آر جے ڈی لیڈر منوہر راجیش یادو یادو پنچایتی راج سیل کے ریاستی نائب صدر وجے یادو ندیم اقبال ومل ملاکر نوشاد عالم انجانا دیوی یادو راکھی یادو ونود سنگھ محمد شمی اظہر شیخ بلاک صدر شری لال اوراون۔ یادو دیپک نرالا وجے سنگھ نشاد انیس الرحمن ساکر رضا پردیپ داس منجو دیوی پردیپ ساہ لکشمی کانت وشواس کرپوری ٹھاکر افتخار عالم، ارون شاہ، بنود یادو، شیلیش سنگھ نشاد سمیت سینکڑوں کارکنان شامل تھے۔