TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -03 JULY
ممبئی، 3جولائی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اتوار کے روز مسٹر اجیت پوار اور دیگر سینئر لیڈروں کی ایکناتھ شنڈے کی حکومت میں بطور وزیر حلف برداری کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ’’آپریشن لوٹس‘‘کا حصہ قرار دیا۔اپنے بیان میں این سی پی کے ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ تمام لیڈرس، ضلع صدر اور کارکن پارٹی سربراہ شرد پوار کے ساتھ ہیں – انہوں نے کہاکہ حلف برداری کی تقریب کو پارٹی کی طرف سے رسمی حمایت نہیں دی گئی ہے – یہ’’آپریشن لوٹس‘‘کا حصہ ہے – کچھ لیڈروں نے ذاتی طور پر حلف لیا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب مسٹر اجیت پوار کو پارٹی میں کنارے کر دیا گیا تھا اور این سی پی سپریمو کی بیٹی سپریا سولے کو پارٹی کا کارگزار صدر بنایا گیا-