TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 JULY
نئی دہلی، 21 جولائی:محکمہ موسمیات نے کوکن،وسطی مہاراشٹر اور گجرات میں اگلے 48 گھنٹے کے دوران شدید سے بہت شدید بارش اور اِسکے بعد بھی دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہرکیاہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران اڈیشہ میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کیپیشگوئی کی ہے جبکہ اگلے دو روز کے دوران چھتیس گڑھ، وِدربھ، تلنگانہ اور کرناٹک کیاندرونی حصوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلیچار سے پانچ روز کے دوران شمال مشرقی اور بھارت کے باقی ماندہ مشرقی حصوں میں بارش میں کمی آنے کا بھی امکان ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ گجرات میں، سوراشٹر کے بہت سے مقامات پر موسلہ دھار بارش جاری ہے جس کی وجہ سے جونا گڑھ،گرسوسمناتھ، پور بندر، اور جام نگر سمیت ساحلی اضلاع میں سیلاب کی سی صورت حال بن گئیہے۔ محکمہ موسمیات نے جونا گڑھ، پور بند،ر دیوبھومی دواریکا، امریلی اور ولساڈ ضلع وںمیں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ سوراشٹر کیساحلی ضلعوں میں مسلسل تیسرے دن بھی شدید بارش جاری ہے جس سے معمولات زندگی بے حد درہمبرہم ہے۔ بہت سے گا?ں اور کھیتوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تھانے، رائے گڑ، پْنے اور پالگھر اضلاع میں آج ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ممبئی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہممبئی شہر اور اس کے مضافات میں کہیں کہیں بہت زیادہ شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ تھانیاور پالگھر ضلع انتظامیہ نے تمام اسکولوں اور کالجوں کے بند رہنے کا اعلان کیا ہے۔