ایس ڈی او نے نگر پنچایت بھرواڑہ بازار کا کیا معائینہ دی کئی ہدایت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18 JULY      

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)صدر سب ڈویژنل افسر  چندریما اتری، سی او گوتم کمار اور تھانہ صدر منیش کمار نے منگل کو نگر پنچایت بھرواڑہ کے گودڑی بازار اور مین روڈ کا معائنہ کر تجاوزات کا بھی جائزہ لیا معائنہ کے دوران ایس ڈی او نے بازار کے احاطے اور مین روڈ پر پیدل چل نے والے راہگیروں کو ہونے والی پریشانی،  تجاوزات، ہاٹ، پارکنگ، بس اور آٹو اسٹینڈ وغیرہ سے ریونیو کی وصولی کے بارے میں معلومات حاصل کی اس دوران انہوں نے سی او کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ اور مین روڈ کی پیمائش کرکے تجاوزات کی جگہ کو نشان زد کریں اور مذکورہ تجاوزات کی جگہ کو بلاتاخیر تجاوزات کے قبضے سے پاک کرائیں تاکہ لوگوں کو بازار اور سڑک پر ہونے والے جام سے نجات مل سکے معائنہ کے دوران افسران نے مقامی لوگوں اور دکانداروں سے بات چیت کی اور معلومات حاصل کی معائنہ کے بعد سی او گوتم کمار نے بتایا کہ بازار اور مین روڈ کی پیمائش کے لیے زونل امین کو ہدایات دی جا رہی ہیں۔ پیمائش کی رپورٹ آتے ہی تجاوزات والی جگہوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے کارروائی کی جائے گی