ایشز سیریز: ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کو باعزت اسکور تک پہنچایا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 JULY      

لیڈز، 09جولائی: لیڈز میں کھیلے جا رہے ایشز سیریز (ایشز 2023) کیتیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن تقریباً بارش کی نذر ہو گیا لیکن چائے کے وقت کے بعد بارش رک گئی اور میچ دوبارہ شروع ہوا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 224پر سمٹ گئی ۔ اس طرح اسے 250 رنوں کی برتری حاصل ہوئی ہے ۔ انگلینڈ کو ایشز سیریز میں واپسی کے لیے 251 رنوں کا ہدف عبور کرنا ہوگا۔ تاہم، میزبان ٹیم کے اوپنرز نے چوتھے دن کے آخری چند اوورز میں شاندار آغاز کیا، اسٹمپ پر 27 رن بنائے۔
تیسرے دن بارش رکنے کے بعد جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کی اننگ کو آگے بڑھایا لیکن چار وکٹ کے نقصان پر114رن سے ٹیم کا اسکور 8وکٹ کے نقصان170 ہوگیا۔ مارش 28 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ ایلکس کیری اور کپتان کمنز نے بلے بازی نہیں کی۔ مچل اسٹارک نے 16 رنوںکی شراکت داری کی۔ ٹریوس ہیڈ نے ایک سرے پر کھڑے ہو کر رن بنانا شروع کیے اور ٹیم کو 200 سے آگے لے گئے۔ ہیڈ نے پہلے ٹوڈ مرفی کے ساتھ 41 رنزوں کی شراکت داری کی۔ اس کے بعد اسکاٹ بولنڈ کے ساتھ 13 رن جوڑے۔
ٹریوس ہیڈ نے 77 رنوں کی اہم اننگ کھیلی جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے براڈ اور ووکس نے 3-3 جبکہ ووڈ اور معین علی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ 251 کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے تیسرے دن کے اختتام پر بیس بال کی جھلک دکھاتے ہوئے پانچ اوورز میں 27 رن جوڑے۔ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی نظریں ایشز سیریز پر ہوں گی۔وہیں انگلینڈ کو سیریز بچانے کے لیے یہ ہدف حاصل کرنا ہوگا۔