بس میں آگ لگنے سے 26 مسافر جھلس گئے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 JULY      

پونے یکم جولائی: ایک ہولناک حادثہ میں بس میں آگ لگنے کی وجہ سے 26 مسافر جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ اس سویرے پیش آیا۔ جب یہ بس پونے جارہی تھی اور اس میں 33مسافر سوار تھے۔ پولیس نے کہا کہ بس الٹ گئی اور کھمبے سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے اس میں آگ لگ گئی۔ بس کا ڈرایور جو اس حادثہ میں بچ گیا ، نے کہا ٹائر پھٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ جب مسافر بس کو یہ حادثہ پیش آیا تو اکثر مسافر سوئے ہوے تھے اور الٹنے کی وجہ سے بس کے دروازے جام ہوگئے جس کی وجہ سے کوئی باہر نہیں آسکا۔زخمیوں کو مقامی ہسپتا ل میں بھرتی کیا گیا۔ ریاستی حکومت نے ان کو مفت علاج مہیا کرنے کا اعلان کیا ۔ پویس اہل کار نے بتایا کہ اس سارے حادثہ کی تحقیق کی جا رہی ہے اور ڈرائیور کو فی الحال حراست میں لیا گیا۔ وزیر اعظم نے اس حادثہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مقامی انتظامیہ کو رائے دی کہ وہ لواحقین کے خاندان کو ہر ممکن امداد دی جائے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر شنڈے کے مرنے والوں کے اہل خاندان کو فی کس پانچ لا کھ روپیہ ریلیف دینے کا اعلان کیا۔