بنگلہ دیش دورے کے لیے خواتین ٹیم کا اعلان، اسٹار کھلاڑی ڈراپ ، ونڈے،ٹی20 سیریز کھیلے گا ہندوستان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -03 JULY      

نئی دہلی ،۳؍جولائی:ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم اپنے ایک اور غیر ملکی دورے کے لیے تیار ہے۔ بغیر کوچ کے کھیل رہی ٹیم ہرمن پریت کور کی کپتانی میں بنگلہ دیش کے ساتھ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے روانہ ہوگی۔ ٹیم کے اس دورے کے لیے سلیکٹرس نے اتوار 2 جولائی کو ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ 3 ونڈے اور اتنے ہی میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستان کو 9 سے 22 جولائی کے درمیان 6 میچیز کھیلنے ہیں۔ہندوستان نے میرپور میں 9 جولائی سے بنگلہ دیش کے محدود اوورز کے دورے کے لیے 18 رکنی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ جس میں دائیں ہاتھ کی تیز گیند باز رینوکا سنگھ اور وکٹ کیپر ریچا گھوش کو باہر رکھا گیا۔ ان دونوں کے علاوہ نوجوان آف اسپنر شریانکا پاٹل کو نظر انداز کیا گیا۔ اس اسپنر کو حال ہی میں کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شریانکا فرنچائز ٹیم کے لیے اس ٹی 20 لیگ میں کھیلنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ہندوستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی20 بین الاقوامی اور اتنے ہی ونڈے میچ کھیلنے ہیں۔ سبھی چھ میچ میرپور کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیدیم (ایس بی این سی ایس) میں کھیلے جائیں گے۔ ہرمن پریت کور ٹیم کی قیادت کریں گی، جب کہ سمرتی مندھانا نائب کپتان ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز گھوش کو باہر کیا جانا حیرت انگیز ہے۔ اس کے لیے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔ ٹیم انڈیا اس طرح ہے۔ ہرمن پریت کور (کپتان)، سمرتی مندھانا، دیپتی شرما، شیفالی ورما، جمیما روڈریگس، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، ہرلین دیول، دیویکا ویدیا، اوما چھتری (وکٹ کیپر)، امن جوت کور، ایس میگھنا، پوجا وستراکر، میگھنا سنگھ، انجلی سروانی، مونیکا پٹیل، راشی کنوجیا، انوشا باریڈی، اسنیہہ رانا۔