بی پی ایس سی اساتذہ کی تقرری میں ڈومیسائل پالیسی کے خلاف ارریہ میں احتجاجی مظاہرہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 JULY      

ارریہ :-4 جولائی ( مشتاق احمد صدیقی ) بہارحکومت کی طرف سے بی پی ایس سی اساتذہ کی بھرتی میں ڈومیسائل پالیسی کو ہٹائے جانے اور پٹنہ میں احتجاج کرنے والے اساتذہ امیدواروں پر لاٹھی چارج اور ڈومیسائل پالیسی کو دوبارہ نافذ کرنے کے خلاف ہزاروں اساتذہ امیدواروں نے پیر کو “ارریہ کا مدعا کے بینر تلے اور اس کے ڈائریکٹر فیصل جاوید یسین کی قیادت میں ارریہ کے کوسی پل سے چاندنی چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کے دوران بہار حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے، اس ریلی میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی میں امیدواروں، طلبہ، طالبات اور اساتذہ یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی اور پورا ارریہ ڈو میسائیل پالیسی واپسی کے شگاف فلک نعروں سے گونج اٹھااور یہ ریلی کوسی پول سے شروع ہو کر چاندنی چوک پرایک اجلاس میں تبدیل ہو گئی۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے فیصل جاوید یاسین نے کہاکہ جب طلباء بحالی کا انتظار کر رہے تھے، اچانک حکومت کی طرف سے حکم آیا کہ اب انہیں بحالی کے لئے ایک اور امتحان پاس کرنا ہو گا، جو کہ بی پی ایس سی کرائے گا، چنانچہ انہوں نے دوبارہ امتحان کی تیاری شروع کر دی، اسی دوران حکومت کی طرف سے قواعد میں تبدیلی کی گئی، حد اس وقت ہو گئی جب ڈومیسائل کے قوانین کو تبدیل کر کے دوسری ریاستوں کے امیدواروں کو بھی شامل کیا گیا، جہاں بہار کے ہی بے روزگار نوجوان کی تعداد بہت زیادہ بے اور ہجرت کے مسائل سے نبردآزما ہیں، اس قسم کا آرڈر واقعی پریشان کن ہونے کے ساتھ ساتھ امتحان کی تیاری میں بھی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔ اس موقع پر موجود ضلع پریشد ممبرصبا فیصل نے کہا کہ ہم احتجاج کی صورت میں وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم سمیت متعلقہ محکمے کو طلبہ اور طالبات کے جذبات سے کھلواڑ کی جارہی ہے، اس لئے ہم بہار کی حکومت آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جب تک ڈومیسائل پالیسی کو ختم نہیں کی جائے گی ہم تمام اساتذہ امیدواروں کے ساتھ احتجاج کرتے رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس احتجاجی مظاہرےکو، کوچنگ ڈائریکٹرز سمیت تمام اساتذہ یونینوں کی حمایت حاصل تھی۔ اس احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنانے میں ضلع پارشد صبا فیصل، اساتذہ رہنما آفتاب فیروز، راحل عزیز، طلبہ رہنماؤں معین بابا، اکمل فاروقی، سماجی کارکن وصیق الرحمان، حاجی تنویر، کامل اختر، جسیم عرف گڈو، کاشف عمر، محمد غفران وغیرہ نے جلوس میں اہم کردار ادا کیا۔