تاجر سے گھر کے دروازے پر ہی اسلحہ کے بل پر لوٹ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11 JULY      

سمستی پور:مورخہ11/جولائی(محمد خورشید عالم) سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے تھانہ حلقہ کے مارواڑی دھرم شالہ روڈ میں کل دیر شام نامعلوم بدمعاشوں نے اسلحہ کے بل پر ایک تاجر سے گھر کے دروازے کے نزدیک دو لاکھ روپیہ،لیپ ٹاپ اور اسکوٹی لوٹ کر فرار ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ بدمعاشوں نے اس دوران ایک راؤنڈ ہوا میں فائرنگ بھی کی۔ملی جانکاری کے مطابق گدری بازار میں ڈابر اور ایورویدیک دوا کا کاروبار کرنے والے راجیش کیجریوال عرف ڈبو کل رات اپنی دکان بند کر روپیہ کو بیگ لیکر مارواڑی دھرم شالہ محلہ واقع اپنے گھر اسکوٹی جا رہے تھے.بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی وہ اپنے گھر کے دروازے پر پہنچے تبھی پہلے سے گھات لگائے موجود دو بدمعاشوں نے تاجر کو گھیر لیا اور اسلحہ کا خوف دکھاتے ہوئے بیگ میں رکھا دو لاکھ روپیہ اور لیپ ٹاپ چھین لیا ساتھ ہی تاجر کی اسکوٹی کو لیکر فرار ہونے لگا۔اس دوران تاجر کے ذریعہ شور مچانے پر چند دوری پر موجود دو نوجوانوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اسکوٹی لیکر فرار ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس دوران بدمعاشوں نے دہشت پھیلانے کے لئے ایک راؤنڈ گولی بھی چلائی۔لوٹ کا سارا نظارہ تاجر کے دروازے پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹرینی ڈی ایس پی راگھوندر منی ترپاٹھی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی تحقیقات کی۔دوسری طرف واقعہ کی اطلاع عام ہوتے ہی کافی تعداد میں تاجر طبقہ و مقامی لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔اس موقع پر ٹرینی ڈی ایس پی نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی اس کانڈ میں ملوث بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔وہیں اس واقعہ کے بعد مقامی تاجروں و مقامی لوگوں میں پولیس کے تئیں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہا ہے۔تاجروں و مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واردات دلسنگھ سرائے تھانہ حلقہ کے سب سے پاش علاقے میں پیش آیا ہے جہاں سے تھانہ کافی قریب میں ہے اسکے بعد بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا اور آرام سے فرار ہوگئے۔