TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 JULY
سیتامڑھی، 4 جولائی:۔ بہار کے سیتامڑھی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ منگل کے روز ضلع کے ہند-نیپال سرحد پر بھیٹھاموڑ کو جوڑنے والی این ایچ104 سڑک پر بجلی کے تار کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ واقعہ بتھناہا تھانہ سے کچھ ہی فاصلے پر پیش آیا۔ واقعہ کے بعد لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ مشتعل لوگوں نیاین ایچ 104 جام کر دیا اور ہنگامہ شروع کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ دوسراشخص زخمی ہے۔ حادثے کے حوالے سے جو معلومات سامنے آئی ہیں، ان کے مطابق متوفی بیت الخلا جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔ اسی دوران وہ 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس دوران ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔ جسے مقامی لوگوں نے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
متوفی کی شناخت سدھیر کمار کے طور پر کی گئی ہے جبکہ کرنٹ لگنے سے زخمی شخص کی شناخت بھرت ٹھاکر ولد رام جی ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔

