TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 JULY
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) تعزیہ جلوس کے دوران ہتھیاروں کی نمائش اور ڈی جے ساؤنڈ سسٹم پر مکمل پابندی ہوگی۔ جلوس کے دوران مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی والے ڈرون کیمروں سے شرپسند عناصر پر نظر رکھی جائے گی۔ تھانہ صدر منیش کمار نے یہ باتیں سنیچر کو سنگھواڑہ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں منعقدہ امن کمیٹی کی میٹنگ میں کہیں۔ محرم الحرام کے موقع پر مجسٹریٹ کی سربراہی میں مختلف مقامات پر پولیس کی فورس کی تعینات کی جائے گی۔ تعزیہ کا جلوس صرف مقررہ روٹ چارٹ پر تعزیہ کے مقام سے پہلوام تک مکمل کیا جائے گا۔ چوکیدار کو ہنگامہ آرائی اور افواہیں پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ محرم کمیٹی کے ارکان کو حکومتی ہدایات کے مطابق کام کرنے کو کہا گیا۔ عوامی نمائندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محرم کے تہوار پر امن ماحول بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں موقع پر،نائب پر مکھ ساجد مظفر، مکھیا یونین کے صدر احمد علی تمنے، بھرواڑہ نگر پنچایت کے چیف کونسلر سنیل بھارتی، ایم ایل اے کے نمائندے اجیت جھا، اودھیش ساہ، مکھیا کشلے کمار، ستار خان، عتیق احمد ، محمد انجم ،محمد راجا ، اظہار احمد مننا ، نسیم خان ، ، محمد حمید اللہ ، و دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔