جعلی سرٹیفکٹ کو لے کرگلگت بلتستان کے وزیر اعلی خالد خورشید کو عدالت نے نااہل قرار دیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 JULY      

گلگت ،04جولائی:آج عدالت نے اس سلسلے میں یہ فیصلہ کیا کہ وزیراعلی نے جعلی ڈگری پیش کی تھی ۔لندن یونیورسٹی نے خالد خورشید کی ڈگری کی تصدیق سے انکار کیا تھا ۔ پیلز پارٹی کے عبدالحمید اور مسلم لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن میں چیلنج کیا ۔ وزیر اعلی گلگت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف کورٹ کے چیف جسٹس نے تین ججز پر مشتمل لار جربینچ تشکیل دیا تھا جس نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی تھی ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی اور انہیں جی بی بر کونسل نے وکالت کا لائسنس جاری کیا تھا لیکن لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کی تصدیق نہیں ی گئی تھی ۔ تین ججز پر مشتمل لارجربینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس عنایت جسٹس جوبر اور جسٹس مشتاق پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی تھی اس کیس میں بائر ایجوکیشن کمیشن جی بی بار کونسال اور جی بی حکومت سمیت 6فریقین شامل تھے جبکہ سینٹرو کلا نے عدالت کی معاونت کی عدالت نے آج سماعت مکمل کے کچھ دیر کا وقفہ لیا ۔اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعلی جی بی خالد خورشید کو نا اہل قرار دیدیا۔