TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 JULY
دربھنگہ(فضا امام) 30 جولائی:- دربھنگہ کے بیرول تھانہ علاقے میں چوری کی موٹر سائیکل کی تلاش میں پولس کو موٹر سائیکل چوری کرنے والی ایک بڑی گینگ کا پتہ چلا ہے۔ دراصل، گزشتہ 27 جولائی کو اس تھانہ علاقے کے پنکج کمار نے اپنی اسپلنڈر گاڑی کی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس کی جانچ کے لیے پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔اس چھاپے کے دوران کیرت پور میں سنیل کمار یادو کے گھر سے چوری شدہ لال رنگ کی اپاچی برآمد ہوئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی۔ پوچھ تاچھ کے دوران سنیل یادو نے کئی گاڑیاں چوری کرنے کا واقعہ قبول کیا اور ملزم نے مزید بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کیرت پور کے رہنے والے دیپک یادو کے ساتھ مل کر اس واردات کو انجام دیتا تھا۔پولیس نے دیپک یادو کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران اس کے گھر سے بالترتیب تین بائک اپاچی، لال کالا پاسن پرو اور ایک اسپلنڈر پلس ضبط کی گئیں۔