TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -03 JULY
پٹنہ، 3 جولائی:کہتے ہیں کہ سیاست میں کب کیا ہوگا کوئی نہیں جانتا۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا اندازہ لگانانا ممکن ہے۔یہ ایک شطرنج کا ایسا کھیل ہے ، جس میں ضروری نہیں کہ گھوڑا ڈھائی گھر ہی چلے۔ اس سے کم اور زیادہ کی بھی چال ہو سکتی ہے۔ ایسا ہم اس لئے کہہ رہے ہیں کہ مہاراشٹر کی سیاست نے جس طرح کر وٹ لی ہے۔ بہار میں بھی اس کی گونج تیز ہو گئی ہے۔
ویسے بھی بہار میں گذشتہ کئی دنوں سے چل رہے ہیں کہ ہلچل ہونے والی ہے۔ اوپیندر کشواہا سے لے کر سشیل مودی تک اس پر پہلے ہی بیان دے رہے تھے۔ اب جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن اس میں شامل ہو گئے ہیں۔ سنتوش سمن نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیجسوی یادو 10 دن کے اندر بہار کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔
ہم پارٹی کے قومی صدر نے کہا کہ ا?ر جے ڈی بہار میں بڑا کھیلے کرنے والا ہے۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا?ر جے ڈی بہار میں حکومت میں سب سے بڑی پارٹی ہے۔ جو دیکھا جا رہا ہے اس کے مطابق ا?ر جے ڈی اب سیدھے تخت پر بیٹھنا چاہتی ہے۔ اس کے لیے زمین تیار کر لی گئی ہے۔ ایسے میں نتیش پریشان ہیں۔ وہ کچھ بھی کریں، انہیں ا?ر جے ڈی کے سامنے جھکنا پڑے گا ، یہ یقینی ہے۔
سنتوش سمن سے جب نتیش کمار کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا جے ڈی یو دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہو جائے گا ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اب ایسی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ این ڈی اے قائدین نتیش کمار کو کبھی بھی اپنے ساتھ نہیں لیں گے۔