TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 JULY
سمستی پور:مورخہ24/جولائی(نمائندہ) سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے تھانہ حلقہ میں گاچھی میں ایک ادھیڑ عمر شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ معاملہ دلسنگھ سرائے تھانہ علاقہ کے تحت رام پور جلال پور گاؤں کا ہے۔ مہلوک کی شناخت مفصل تھانہ علاقہ کے تحت بہادر پور کے تیج نارائن پاسوان کے طور پر کی گئی ہے۔ مقتول گزشتہ دس سالوں سے اپنے سسرال رام پور جلال پور میں تاڑی کی دکان چلاتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تیج نارائن اتوار کی دیر شام تک گھر نہیں پہنچا تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی۔ جس کے بعد گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی۔ دریں اثنا، تیج نارائن کی لاش تاڑی کی دکان کے قریب گاچھی میں درخت کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ لواحقین نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کی اور مہلوک کی لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تاڑی پینے کے دوران دکان پر کسی شخص سے کسی بات پر جھگڑا ہوا ہو گا۔ غالباً اسے قتل کرنے کے بعد لاش کو درخت سے لٹکا دیا گیا ہو گا۔ واقعے کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ادھر پولیس نے کا کہنا ہے کہ جب تک پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں آتا ہے تب تک قتل کے اصل اسباب کا پتہ نہیں چلیگا۔