دہلی، این سی آر میں موسم نے بدلا مزاج

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 JULY      

نئی دہلی،06جولائی: جمعرات کو دہلی این سی آر میں موسم نے اچانک کروٹ لی اور تیز بارش شروع ہو گئی۔ نوئیڈا اور اس کے گردونواح میں بھی بارش نے لوگوں کو گرمی سے نجات دلائی۔ دہلی اور این سی آر میں علی الصبح سے ہی بادل چھائے ہوئے تھے اور موسم خوشگوار رہا۔ اس کے کچھ دیر بعد تیز رفتاری سے ہوائیں چلنے لگیں اور بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔وہیں ریاست بہار میں کئی روز سے جاری بارش نے قہر پیدا کیا ہے۔ یہاں ایک ہفتے سے ہو رہی بارش کے درمیان اب گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ 4 جولائی سے 5 جولائی کے درمیان ریاست کے الگ الگ اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 افراد کی موت ہوگئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ اموات بہار کے ضلع روہتاس میں ہوئی ہیں جہاں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد کی موت ہو چکی ہے۔وہیں روہتاس کے علاوہ کھگڑیا میں 1، کٹیہار میں 2، گیا میں 2، جہان آباد میں 2، کیمور میں 1، بکسر اور بھاگلپور میں 1-1 کی موت ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منگل 5 جولائی کی شام تک 9 لوگوں کی موت ہو چکی تھی جبکہ اس کے بعد بدھ کی شام تک آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد کی موت ہو گئی۔