دہلی میں شرد پوار کے گھر کے باہر پوسٹر لگائے گئے، جس میں اجیت پوار کواین سی پی کی لڑائی’ میںکیا گیاکٹپا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 JULY      

نئی دہلی،06جولائی: این سی پی میں پھوٹ کے بعد شرد پوار اور اجیت پوار دونوں پارٹی کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ بزرگ سیاست دان شرد پوار آج دہلی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کر رہے ہیں۔ اسی دوران ان کے حامیوں نے راجدھانی میں بھتیجے اجیت پوار کے خلاف پوسٹر لگائے اور انہیںغدار قرار دیا۔ پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔میں این سی پی کا صدر ہوں، جو بھی کہے اہم میٹنگ کے بعد شرد پوار؛ باغیوں کو پارٹی سے نکال دیا۔دہلی میں شرد پوار کی رہائش گاہ کے باہر لگائے گئے پوسٹروں میں اجیت پوار کو فلم باہوبلی کا کٹپا بتایا گیا ہے۔ پوسٹر میں لکھا گیا کہ ’پورا ملک اپنے ہی لوگوں میں چھپے غداروں کو دیکھ رہا ہے، عوام ایسے غداروں کو معاف نہیں کرے گی۔اگرچہ این سی پی کے اسٹوڈنٹ ونگ کی طرف سے لگائے گئے پوسٹر میں کسی کا نام نہیں لیا گیا ہے، لیکن ہیش ٹیگ کے ساتھ اجیت پوار کو ‘غدار’ بتایا گیا ہے۔