دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں وکلاء درمیان لڑائی میں ہوائی فائرنگ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 JULY      

نئی دہلی ،05جولائی:دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں وکلاء کی لڑائی کے درمیان ہوائی فائرنگ کی خبر سامنے آئی ہے۔ تاہم فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں کچھ وکلا آپس میں جھگڑتے نظر آرہے ہیں، تبھی ایک شخص ہوا میں فائرنگ کرتا نظر آرہا ہے۔بار کونسل آف دہلی کے صدر کے کے منان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تفصیلی انکوائری شروع کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اسلحہ لائسنس یافتہ ہو تب بھی کوئی وکیل یا دیگر عدالت کے احاطے میں یا اس کے ارد گرد استعمال نہیں کر سکتا۔