TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 JULY
گلگت بلتستان،16جولائی:گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی۔یہ افسوس ناک واقع شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش ا?یا جس میں ابتدائی طور پر 12 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔پولیس کے مطابق سیاحوں پر مشتمل مسافر ہائی روف حادثے کا شکار ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔