TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 JULY
ارریہ:- ( مشتاق احمد صدیقی ) ضلع مکھیا یونین کی کانفرنس 23 جولائی کو ارریہ ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگی، جس کی تیاریوں اور ذمہ داریوں کی تقسیم کے لئے گزشتہ کل ارریہ کے ایک ہوٹل میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام نو بلاک کے بلاک صدور نے شرکت کیں۔ جس میں کہا گیا کہ کانفرنس کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام بلاکس کے بلاک صدور اپنے بلاک کے تمام مکھیاؤں کے ساتھ ضروری میٹنگ کریں تاکہ ان کے مختلف مسائل سے آگاہی حاصل کی جا سکے اور ان باتوں پر ضلع کانفرنس میں تفصیل سے بات کی جا سکے۔ میٹنگ میں مکھیا کے اسکیموں پر عمل آوری میں درپیش مسائل بالخصوص ان کے اعزازیہ، چیف منسٹر رورل سولر لائٹ اسکیم، پنچایت سرکار بھون اور کبیر انتھیسٹی یوجنا جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم میٹنگ میں مکھیا یونین کے ضلع صدر شاد احمد ببلو، ضلع خزانچی ارشاد راہی، کرساکانٹا کے صدر پرمود کمار یادو، پلاسی بلاک مکھیا سنگھ کے صدر مرشد عالم، جوکی ہاٹ بلاک صدر شاہد رضا، ارریہ بلاک صدر نزہت پروین، رانی گنج کے ارشاد راہی، سکٹی کے رمیش یادو، فاربس گنج کے پردیپ کمار منڈل، نرپت گنج کے امریندر یادو، بھرگاما کے بھگوت داس اور دیگر رہنما موجود تھے۔