TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 JULY
بہار شریف (محمد دانش)روٹری کلب آف بہار شریف کی جانب سے کیرئیر پبلک اسکول رانچی روڈ میں ہیلتھ پروجیکٹ کے تحت 100 افراد کا علاج کیا گیا۔ کلب کے صدر سنجیو کمار سنہا اور سکریٹری ڈاکٹر آشوتوش کمار نے مشترکہ طور پر بتایا کہ اس پروجیکٹ کے تحت لوگوں کے بلڈ پریشر، شوگر، قد، وزن وغیرہ کی جانکاری لی جاتی ہے اور ضرورت کے مطابق مناسب مشورہ دیا جاتا ہے۔
کلب ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہر کسی کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں ورزش، یوگا کو ضرور شامل کرنا چاہیے اور کھانے میں دو چمچ چینی، نمک، تیل کم کرنا چاہیے، اس موقع پر پروجیکٹ چیئرمین بھارت بھوشن سنگھ نے کہا کہ کلب ہمیشہ سے عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے آرہی ہے ۔
اس موقع پر دنیش کیسریا، سنجے کمار، ڈاکٹر لالن کمار، راجیش کمار سنگھ، اریچن کمار، راجیش کمار سمیت کئی اسکول ممبران موجود تھے۔